Wednesday 8 October 2014

کیڑے مکوڑوں سے بچاﺅ کے آسان طریقے

اگر آپ کے گھر میں اور خصوصاً باورچی خانے میں کیڑیوں کا آنا جانا شروع ہوجائے تو ان سے نجات مشکل ہوجاتی ہے، مگر مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے یقیناً یہ کام بہت آسان ہوجاتا ہے۔
-1 چینی کو پیس کر بیکنگ سوڈے کے ساتھ مکس کریں اور کیڑیوں کی گزرگاہ کے ساتھ ساتھ چھڑک دیں، کیڑیاں اسے کھائیں گے اور دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔
-2 کیڑیاں جہاں سے نمودار ہوتی ہوں وہاں سرکہ چھڑک دیں، کیڑیاں بھاگ جائیں گی۔
-3 عام نمک کو پانی میں حل کرکے کیڑیوں والی جگہ پر سپرے کریں، کیڑیاں غائب ہوجائیں گی۔
-4 صابن (خصوصاً برتن دھونے والا) کو پانی میں مکس کرکے سپرے کردیں۔
-5 لیموں کا جوس بھی کیڑیوں کو بھگانے کیلئے کارگر ہے، لیموں کا رس پانی میں ڈال کر متاثرہ جگہ پر سپرے کریں۔